حیدرآباد ۔26۔مارچ (اعتماد نیوز)وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ گجرات سے
زیادہ یو پی اے حکومت کی کارگردگی ترقی کے ماڈل میں اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا
کہ انکی کارگردگی میں سماج کے تمام طبقات کا خیال رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی اے کے دور حکومت سے زیادہ یو پی اے کے دور
حکومت میں ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا۔